September 7, 2025 3:05 PM

printer

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا زور کم ہوا ہے

ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا زور کم ہوا ہے۔ البتہ رُک رُک کر بارش ہورہی ہے۔ کُلو ضلعے میں منالی میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ دنوں میں شدید بارش ہونے، چٹانوں کے ٹکڑے گرنے اور اچانک سیلاب آنے سے ریاست میں روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ 3 قومی شاہراہیں اور 866 رابطہ سڑکیں اب بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ شملہ ضلعے کے بالائی علاقوں میں بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں، جس سے سیب کے کاشتکاروں کو اپنی فصل منڈیوں تک پہنچانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔
موسمیات محکمے نے کچھ مقامات پر آج اور کل کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اِس کے بعد 9 ستمبر سے 13 تاریخ تک ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔