ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 2:57 PM

printer

ہماچل پردیش میں پچھلے دو دن سے جاری تیز بارش کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی میں خلل پڑ گیا ہے۔

ہماچل پردیش میں پچھلے دو دن سے جاری تیز بارش کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی میں خلل پڑ گیا ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں سے چٹانوں کے ٹکڑے گرنے، عمارتوں کے ڈھہ جانے اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ شدید بارش ہونے کی پیشگوئی اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے اندیشے کے تناظر میں آج ہماچل پردیش کے 4 ضلعوں میں سبھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 129 سڑکوں پر ٹریفک درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے اور 600 سے زیادہ بجلی کے ٹرانسفارمر کام نہیں کررہے ہیں۔ موسمیات محکمے نے ریاست میں تیز بارش کا سلسلہ 5 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں