February 27, 2025 3:19 PM

printer

ہماچل پردیش میں مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے

ہماچل پردیش میں مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماچل پردیش کے بالائی خطوں میں شدید برفباری اور بارش کے تعلق سے Orange الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

لاہول – اسپیتی، چَمبا، کُلّو، مَنڈی اور شملہ ضلعے کے بلند وبالا مقامات پر رُک رُک کر برفباری ہورہی ہے۔ وہیں شملہ سمیت نچلے اور درمیانی اونچائی کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست بھر میں دو قومی شاہراہوں سمیت 211 سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند ہیں اور اَٹل ٹَنَل روہتانگ میں بھی گاڑیوں کی آمد و رفت میں رخنہ پڑا ہے۔ قبائلی ضلعے لاہول – اسپیتی میں ایک فٹ کی برفباری کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں رخنہ پڑا ہے اور قریب 90 فیصد دیہاتوں میں بجلی نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے آج سبھی تعلیمی اداروں اور دفاتر کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ شملہ کے موسمیاتی مرکز نے ریاست میں اگلے دو دن کے دوران شدید بارش اور برفباری کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور اولے گرنے کے امکان کے تناظر میں Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست کے اونچائی والے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ اترکاشی، چمولی، رُدر پریاگ، ٹہری گڑھوال، پتھورا گڑھ اور باگیشور جیسے پہاڑی علاقوں میں شدید سے لے کر بہت شدید برفباری ہونے کے امکان کے مدِّ نظر اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔