ہماچل پردیش میں مانسون کے دوبارہ فعال ہونے کے ساتھ ہی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ تودے کھسکنے سے مختلف مقامات پر 2 قومی شاہراہوں اور 323 رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہوگئی ہے۔
اِس دوران جموں و کشمیر میں محکمہئ موسمیات نے کَل تک جموں ڈیویژن کے مختلف حصوں میں شدید بارش سے متعلق وارننگ جاری کی ہے اور رہائشیوں سے ضروری احتیاطی اقدامات برتنے کو کہا ہے۔×