June 29, 2025 9:42 PM

printer

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کے سبب روز مرہ کی زندگی شدید طور سے متاثر ہو رہی ہے

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کے سبب روز مرہ کی زندگی شدید طور سے متاثر ہو رہی ہے۔ ریاست میں جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کل رات سے لگاتار شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی ضلعوں میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ بارش کے سبب 34 افراد کی جانیں گئی ہیں، 74 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور چار افراد اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ درختوں کے گرنے اور ملبے کے سبب سولان میں کالکا-شملہ ہیرٹیج ریلوے لائن پر ریل خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔
ہماچل پردیش کے سبھی حصوں میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے، جہاں کئی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ ریاست کی بڑی ندیاں اور دریا طغیانی پر ہیں اور ندیوں پر بنے ڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اِن ندیوں اور دریائوں کے قریب نہ جائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ہری دوار میں گنگا کے پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔