ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست کے زیادہ تر حصوں میں لگاتار بارش سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے 15 اگست تک کئی جگہوں پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آج اور کَل کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اِس دوران کچھ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ 11 سے 14 اگست تک مانسون اور زیادہ سرگرم ہوسکتا ہے اور کئی جگہوں پر تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ 15 اگست کیلئے بھی موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پیش ہے ہمارے نامہ نگار کی ایک رپورٹ… (VC – Ritesh Kapoor)
ہماچل پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلاسپور ضلع میں واقع شری نیناندیوی علاقے میں سب سے زیادہ 112 ملی میٹر، جبکہ منڈی ضلع کے Pandoh کے مقام پر 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید بارش کے سبب ریاست کے دریاؤں اور نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے متعدد آبی ذخائر سے فاضل پانی نکالا جارہا ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر مٹی کے تودے کھسکنے سے ایک قومی شاہراہ اور دیگر 399 سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کے 704 ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی کی 178 اسکیمیں معطل ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے خراب موسم کی وارننگ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندیوں اور نالوں سے دور رہیں۔
شملہ سے رِتیش کپور کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں