September 19, 2025 2:38 PM

printer

ہماچل پردیش میں مانسون اگرچہ اپنے آخری مرحلے میں ہے، لیکن بارش اب بھی جاری ہے

ہماچل پردیش میں مانسون اگرچہ اپنے آخری مرحلے میں ہے، لیکن بارش اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں راجدھانی شملہ سمیت ریاست کے زیادہ تر حصوں میں دور دور تک بارش درج کی گئی۔ بلاسپور ضلع میں شری نینا دیوی میں سب سے زیادہ 140 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ شملہ میں واقع موسمیات کے محکمے نے آج اور کَل ریاست کے زیادہ تر حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مسلسل بارش اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے کئی واقعات نے ہماچل پردیش میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اس مانسون کے دوران اب تک ریاست میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے 146، اچانک سیلاب کے 98 اور بادل پھٹنے کے 46 واقعات پیش آچکے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بارش سے متعلق واقعات میں 424 افراد کی جان گئی ہے، جبکہ 45 اب بھی لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔