ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 2:48 PM

printer

ہماچل پردیش میں لگاتار تیز بارش ہونے کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے

ہماچل پردیش میں لگاتار تیز بارش ہونے کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ 7 قومی شاہراہیں اور ایک ہزار 155 سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 341 ہوگئی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق ریاست میں پہلے ہی نارمل سے 42 فیصد زیادہ بارش ہوچکی ہے۔
چمبا ضلع میں راوی دریا خطرے کے نشان کو پار کر گیا ہے۔