ہماچل پردیش میں طویل انتظار کے بعد موسم میں تبدیلی آئی ہے۔ ریاست کے اکثر حصوں میں موسم کی پہلی بڑے پیمانے پر برفباری ہورہی ہے، جبکہ نچلے حصوں میں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اس کے سبب درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور پوری ریاست میں سرد لہر میں شدت آگئی ہے۔ ریاست کی راجدھانی شملہ میں آج صبح سے ہی برفباری ہورہی ہے۔ سیاحتی مقام منالی میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری دیکھی گئی، جس سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لاہول-اِسپتی، کِنّور، کُلّو، چمبا اور منڈی اور سِرمور ضلعوں کے اوپری علاقوں میں برف کا اثر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب سرد ماحول پھلوں کی کوالٹی اور پیداوار پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ اُدھر محکمہ موسمیات نے چمبا، کُلّو اور لاہول-اِسپتی ضلعوں میں آج کیلئے شدید برفباری کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔×
Site Admin | January 23, 2026 3:15 PM
ہماچل پردیش میں طویل انتظار کے بعد موسم میں تبدیلی آئی ہے۔