January 24, 2026 3:13 PM

printer

ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر رخنہ پڑا، جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے اور پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے روز مرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر رخنہ پڑا، جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے اور پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شملہ میں کل رات سے برفباری کی وجہ سے اونچے علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید برفباری، بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ پہاڑی خطوں میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت پوری طرح ٹھپ ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں ISBT شملہ سے بس خدمات پوری طرح معطل کردی گئی ہیں اور بسیں ہیرانگر کی جانب لوٹائی جارہی ہیں۔

اس دوران منالی اور اُس کے قریبی علاقوں میں آج صبح سے برفباری کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منالی مال روڈ پر تقریباً ایک فٹ برف جمی ہے، جس سے سیاحتی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کَل کیلئے خراب موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے سرد لہر سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔×