ہماچل پردیش میں شدید بارش، بادل کے پھٹنے، اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب چند روز سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے۔ پچھلے مہینے کی 20 تاریخ سے بارش سے متاثرہ واقعات میں 63 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، 109 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ منڈی ضلع، سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اکیلے منڈی ضلعے میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 34 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔ موسمیات کے محکمے نے آج اور کل ریاست میں کچھ مقامات پر شدید بارش کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
اتراکھنڈ میں بھی شدید بارش کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے سبب چار دھام یاترا کے راستے سمیت کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ سون پریاگ کے نزدیک کل رات کیدار ناتھ جانے والے 40 سے زیادہ یاتری پھنسے ہوئے تھے۔ تاہم قدرتی آفات سے نمٹنے والے ریاستی اتھارٹی SDRF نے اُنہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔
Site Admin | July 3, 2025 9:29 PM
ہماچل پردیش میں شدید بارش، بادل کے پھٹنے، اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب چند روز سے معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے
