ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 13, 2025 9:27 AM | HP Rain

printer

ہماچل پردیش میں سرگرم مانسون کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ جس سے ریاست کے بہت سے علاقے متاثر ہیں۔

ہماچل پردیش میں سرگرم مانسون کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ جس سے ریاست کے بہت سے علاقے متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 18 جولائی تک پوری ریاست میں خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ شملہ کے موسمیات کے سینٹر نے آج کے لیے منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور اضلاع میں تیز بارش کے لیے Yellow الرٹ جاری کی ہے وہیں 14جولائی کے لیے اونا، منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور میں  Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 15 جولائی کے لیے چمبا، کانگڑا، کُلو، منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور میں شدید بارش کی وارننگ ہے، جبکہ 16 جولائی کے لیے لاہول اسپتی اور کِننور کو چھوڑ کر تمام دس اضلاع میں Yellow الرٹ جاری کیا گیاہے۔

ہماچل میں مسلسل ہو رہی مانسونی بارش کے درمیان منڈی ضلعے کے مراری دیوی علاقے میں پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حمیر پور ضلعے کے Aghar میں 100 ملی میٹر جبکہ کُلو ضلعے کے کوٹھی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے مرکز کے مطابق 20 جون سے  جنوب مرکزی مانسون کی آمد کے بعد سے اب تک ریاست میں بادل پھٹنے کے 22 واقعات، اچانک سیلاب کے 31 اور مٹی کے تودے گرنے کے 18معاملے پیش آئے ہیں۔

مانسون سے ہونے والی اِس تباہی کے نتیجے میں 95 اموات، 175 زخمی اور 33 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ دو قومی شاہراہیں NH-003 اور NH-21 اور ڈھائی سو دیگر سڑکیں ٹریفک کی آمدروفت کے لیے بند پڑی ہیں۔

ساتھ ہی ریاست بھر میں بجلی کے 327 ٹرانس فارمر بند پڑے ہیں اور پینے کے پانے کی 787 اسکیمیں کام نہیں کر رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔