August 8, 2025 9:49 AM | Himacahl Weather

printer

ہماچل پردیش میں راجدھانی شملہ سمیت، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے کچھ راحت ملی ہے۔

ہماچل پردیش میں راجدھانی شملہ سمیت، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے کچھ راحت ملی ہے۔ اس مختصر راحت نے ان علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جوحالیہ شدید بارش سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

موسلہ دھار بارش سے ہونے والی لینڈ سلائڈز کی وجہ سے دو قومی شاہراہیں اور ریاست بھر میں 452 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

اسکے علاوہ 861 بجلی کے ٹرانسفارمر اور 244 پینے کے پانی کی اسکیمیں اب بھی غیر فعال ہیں۔

شملہ کے محکمہ موسمیات نے آج سے ہماچل پردیش میں خراب موسم کی ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے۔ شملہ، اُونا، بلاسپور، کانگڑا، سولن اور سِرمور اضلاع میں آج اور کل بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 اور 11 اگست کو مختلف اضلاع کے لیے شدید سے بہت شدید بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مانسون کے اس موسم میں اب تک ریاست میں 58 فلیش فلڈ، بادل پھٹنے کے 30 واقعات اور 51 لینڈسلائڈ   ہو چکے ہیں۔ بارش سے وابستہ حادثات میں 202 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ 37 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔