ہماچل پردیش میں تیز بارش ہونے، بادل پھٹنے، اچانک سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں پچھلے مہینے کی 20 تاریخ سے اب تک بارش سے وابستہ واقعات میں 63 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 109 زخمی ہوئے ہیں۔ 40 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ موسمیات محکمے نے ریاست میں آج اور کَل کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کے امکان کے مدنظر Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ اِس کے علاوہ، کانگڑہ، منڈی، حمیر پور، شملہ، Sirmaur اور سولن ضلعوں میں اگلے 24 گھنٹے کیلئے سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
Site Admin | July 3, 2025 3:30 PM
ہماچل پردیش میں تیز بارش ہونے، بادل پھٹنے، اچانک سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے روز مرہ کی زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے
