ہماچل پردیش میں آئندہ کچھ روز میں مانسون کی شدید بارش سے راحت کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق 12 ستمبر تک ریاست میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے لیکن کوئی الرٹ یا وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ آج ریاست کی راجدھانی شملہ اور دیگر کچھ اضلاع میں بارش درج کی گئی، جبکہ کچھ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر موسم صاف رہا۔
ہماچل پردیش میں بارش میں کمی کے ساتھ آج راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں تیزی آئی۔ چمبا ضلعے میں منی مہیش یاترا کے دوران پھنسے ہوئے بقیہ64 عقیدتمندوں کو آج بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔ اِس کے ساتھ ہی تقریباً16 ہزار عقیدتمندوں کو اب تک بحفاظت نکالا جاچکا ہے اور یہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اِس یاترا کے دوران17 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اِس دوران ریاست میں سبھی دریااور جھرنے طغیانی پرہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے مستعد رہنے اوردریاؤں اور جھرنوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
Site Admin | September 6, 2025 9:44 PM
ہماچل پردیش میں آئندہ کچھ روز میں مانسون کی شدید بارش سے راحت کا امکان ہے۔