ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 7, 2025 9:30 AM | HP Rain

printer

ہماچل پردیش میں، ہو رہی مانسون کی شدید بارش سے اگلے چند دن میں کچھ راحت ملنے کا امکان، البتہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 12 ستمبر تک ہلکی سے اوسط بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہماچل پردیش میں، ہو رہی مانسون کی شدید بارش سے اگلے چند دن میں کچھ راحت ملنے کا امکان، البتہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 12 ستمبر تک ہلکی سے اوسط بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس مانسون سیزن کے دوران ریاست میں مٹی کے تودے گرنے کے 135، تازہ سیلاب کے 95 اور بادل پھٹنے کے 45 واقعات اب تک درج کیے جا چکے ہیں۔ صرف لاہول اسپتی میں ہی مٹی کے تودے گرنے کے 27 اور تازہ سیلاب کے 56 واقعات پیش آئے جبکہ منڈی بادل پھٹنے کے 19 واقعات کے ساتھ متاثر ترین ضلع رہا۔

ریاستوں کے کئی ضلعوں میں معمولی زندگی بدستور بری طرح متاثر ہے جسے بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس سال مانسون کی ہورہی غیر متوقع بارش سے ہماچل پردیش میں جان و مال اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ریاست کے ہنگامی کارروائی سے متعلق مرکز کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں اب تک 366 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ جبکہ 41 افراد لاپتہ ہیں۔ ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں تقریباً چار ہزار 79 عوامی املاک اور چھ ہزار 25 اضافی گھروں کو نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔