ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 6, 2025 9:34 AM | snowfall

printer

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں پھر سے برفباری ہوئی ہے۔

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں کَل پھر سے برفباری ہوئی، جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے چہرے کھِل اُٹھے۔

ہماچل پردیش میں قبائلی ضلع لاہول اسپتی اور Kinnaur اور کُلو کے بلند مقامات پر پھر سے برفباری ہونے سے پارہ نیچے آگیا ہے اور ملحقہ وادیوں میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ لاہول وادی، روہتانگ پاس اور دیگر بلند مقامات پر برف کی ایک سفید چادر بچھ گئی، جو خوبصورت نظارہ پیش کررہی ہے۔

قبائلی علاقوں میں درجہئ حرارت منفی دو سے لے کر منفی سات ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے، جس سے وہاں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ نچلے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

اتراکھنڈ میں کَل بدری ناتھ کے اونچائی والے علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے سے چمولی اور رُدرپریاگ ضلع کے کُچھ حصوں میں درجہئ حرارت نیچے آگیا ہے۔ بدری ناتھ میں منگل کے روز بھی ہلکی برفباری ہوئی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔