ہمارے نامہ نگار نے پارلیمنٹ کے موسمِ سرما کے اجلاس کے دوران ہوئی کارروائی پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
پارلیمنٹ کا موسمِ سرما کا اجلاس آج ختم ہو گیا، جو پہلی دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں قومی گیت ”وندے ماترم“ کی 150 ویں سالگرہ اور چناؤ اصلاحات کے بارے میں خصوصی بحث ہوئی اس کے علاوہ اجلاس کے دوران کئی اہم بل پاس کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وِکست بھارت-روزگار کیلئے گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین، وِکست بھارت-G Ram G بل 2025 پاس کیے گئے۔ اس بل کے تحت ہر دیہی گھر کو، ہر مالی سال میں کام کاج کے 100 دن کی اُجرت کے بجائے 125 دنوں کی اُجرت فراہم کی جائے گی۔