ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 24, 2025 9:39 AM | GST Reforms Housing

printer

ہمارے نامہ نگار نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح نئے سلسلے کی GST اصلاحات، ہاؤسنگ سیکٹر کو تقویت دے رہی ہے۔

GST بچت اُتسو 22 ستمبر کو شروع ہوا تھا، جبکہ نریندر مودی حکومت نے کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کی ہے، جس سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح نئے سلسلے کی GST اصلاحات، ہاؤسنگ سیکٹر کو تقویت دے رہی ہے۔

نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مکانات کی تعمیر کے سامان پر ٹیکس کی شرحوں میں کمی کرکے مکانات کے شعبے کو ایک بڑی راحت فراہم کی ہے۔ نظرثانی شدہ ٹیکس ڈھانچے کے مطابق ماربل اور Granite Blocks پر GST کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس اقدام نے مکان اور اِس سے جڑے بنیادی ڈھانچے کے سامان کو بھی عام آدمی کیلئے سستا کردیا گیا ہے۔

اِسی طرح سیمنٹ پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد سے گھٹاکر 18 فیصد کردی ہے۔ حکومت نے اینٹوں کی مینوفیکچرنگ کیلئے Jobwork پر ٹیکس، 12 فیصد کم کرکے 5 فیصد کردیا ہے، جس سے MSME کو فائدہ پہنچ رہا ہے، جو اینٹوں کے بھٹے چلا رہے ہیں۔ اِس اصلاح سے بنیادی ڈھانچے کے بڑے پروجیکٹوں کیلئے تعمیری لاگت کم ہوئی ہے۔