ملک بھر میں GST بچت اُتسو جاری ہے۔ GST کی شرحوں میں کمی کے ساتھ اس کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا تھا۔ ہمارے نامہ نگار نے آج ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں نئی GST شرحوں سے شہریوں کو ہونے والے فوائد پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مکانات اور تعمیراتی شعبے سے متعلق سازوسامان اور خدمات کے ٹیکس میں کٹوتی کرکے شہریوں کو نمایاں راحت فراہم کی ہے۔
سیمنٹ پر ٹیکس شرحوں کو 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس فیصلے سے تعمیر کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے اور مکان خریدنے والوں اور مکان تعمیر کرنے والوں، دونوں پر سے مالی بوجھ کم ہوا ہے۔ اِس کے علاوہ سنگِ مرمر اور گرینائٹ پر ٹیکس کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی اینٹوں پر ٹیکس کو بھی 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ ٹیکس میں کمی سے MSMEs مزید مستحکم ہوں گی اور تعمیراتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔