December 1, 2025 9:49 AM | GST Textiles

printer

ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

نریندر مودی حکومت کے ذریعے مختلف شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی کئے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو شروع ہوا، جس سے ملک کے سبھی شہریوں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹیکس کی شرح میں کمی سے عام آدمی پر مالی بوجھ کم ہوا ہے۔ ہاتھ کے بنے ریشوں اور ہاتھ کے بنے دھاگوں پر GST کی شرح کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ٹکسٹائل کے شعبے میں اس نمایاں کمی کا مقصد، لاگت کو کم کرنا اور مانگ کو بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ ریڈی میڈ گارمنٹ، جس کی قیمت 2 ہزار 500 روپے تک ہے، اب یہ 5 فیصد ٹیکس کے زمرے میں ہے۔ یہ اصلاحات عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھاوا دے گی اور عالمی ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر بڑھاوا دینے کے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔