نریندر مودی حکومت کے ذریعے مختلف شعبوں میں GST کی شرحوں میں کٹوتی کئے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی 22 ستمبر سے GST بچت اُتسو شروع ہوا، جس سے ملک کے سبھی شہریوں کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات سے کس طرح اسٹیشنری سامان پر ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کے ذریعہ تعلیم کے شعبے کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔
حکومت نے اِسٹیشنری سامان پر ٹیکس کی شرحوں میں کٹوتی کرکے طلباء اور اسٹیشنری کی صنعت کو کافی راحت فراہم کی ہے۔GST میں نئی اصلاحات کے تحت پینسل، Sharpeners، نوٹ بکس، گراف بُکس، نقشے اور چارٹس، جو پہلے 12 فیصد ٹیکس والے زمرے میں شامل تھے، اب مکمل طور پر ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ اسی طرحErasers پر پہلے 5 فیصد GST لاگو تھا، اب کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ ان اصلاحات سے مجموعی طور پر کنبوں کے اخراجات میں کمی آئی ہے اور انہیں کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسی طرح اسٹیشنری مارکیٹ کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ یہ قدم اسکولوں میں داخلے کی شرح کو بڑھانے اور بہتر تعلیمی نتائج کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہورہا ہے۔ ان اشیاء پر GST کم ہونے سے نہ صرف تعلیمی وسائل کم خرچ ہوئے ہیں، بلکہ پورے ملک میں تعلیم تک رسائی بھی بہتر ہوئی ہے۔