ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہر گھر ترنگا مہم سے، جو بھارت کی آزادی کے 79 سال پورے ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی ہے، گھروں پر ترنگے پھہرائے جانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

ہر گھر ترنگا مہم سے، جو بھارت کی آزادی کے 79 سال پورے ہونے کے موقع پر چلائی جا رہی ہے، گھروں پر ترنگے پھہرائے جانے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ یہ مہم پورے بھارت میں بہت سی جگہوں پر چلائی جا رہی ہے۔

سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے Manan کیندر پر ریاستی سطح کے اِس پروگرام کی قیادت کی، جس کا انعقاد ریاستی سرکار نے، کل ملک گیر ہر گھر ترنگا مہم کے حصے کے طور پر کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں گورنر اوم پرکاش ماتھر اور سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اِس مہم پر عمل درآمد کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب، بھارت کے آزادی کے امرت مہوتسو اور سکّم کی گولڈن جوبلی تقریبات کا حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ تمانگ نے یہ کہتے ہوئے قومی پرچم کی اہمیت کو اُجاگر کیا، کہ زعفرانی رنگ، بہادری اور قربانی کی علامت ہے، سفید رنگ، سچائی اور امن کی علامت ہے اور ہرا رنگ، فطرت اور خوشحالی کی علامت ہے۔ اِس کے علاوہ اشوک چکر ترقی، انصاف اور راہِ راست کی ترجمانی کرتا ہے۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانِک ساہا نے سبھی طبقوں کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اُن لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، جنہوں نے ملک کی جدّوجہد آزادی میں اپنی جانیں گنوا دیں، ہر گھر ترنگا مہم میں شرکت کریں۔

جناب ساہا نے کل ہر گھر ترنگا کی ایک بڑی ریلی کی قیادت کی۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اُن لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، جنہوں نے بھارت کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر دی تھیں، اِس مہم میں انعقاد کے لیے کہا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔