ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 21, 2025 2:46 PM

printer

ہریانہ پولیس نے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل محمد مصطفی، اُس کی بیوی، کانگریس سرکار میں ایک سابق وزیر، اُن کی بیٹی اور بہو کے خلاف FIR درج کی ہے

ہریانہ پولیس نے پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل محمد مصطفی، اُس کی بیوی، کانگریس سرکار میں ایک سابق وزیر، اُن کی بیٹی اور بہو کے خلاف FIR درج کی ہے۔ یہ FIR ڈی جی پی کے بیٹے عقیل اختر کی موت کے سلسلے میں درج کی گئی ہے۔ عقیل کی 16 اکتوبر کی رات کو پنچکولہ میں مبینہ طور پر موت ہوگئی تھی۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق پنچکولہ میں عقیل کے کنبے کے افراد کو، اُس کی رہائش گاہ میں پُراسرار حالت میں اُس کی لاش ملی تھی، جس کے بعد حکام کو مطلع کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ پنچکولہ کے ڈپٹی کمشنر پولیس Shrishti گپتا نے کہا ہے کہ ACP کی قیادت میں خصوصی جانچ ٹیم تشکیل کی گئی تھی تاکہ اِس معاملے کی منصفانہ جانچ کی جاسکے۔