ہریانہ میں 38واں سورج کنڈ بین الاقوامی کرافٹ میلہ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے، جو بھارت اور غیر ملکی ثقافت، آرٹ اور مہارت کا ایک سنگم ہے۔
V/C Priya
سیاحت، ٹیکسٹائلز، ثقافت اور خارجی امور کی وزارتوں کے تعاون سے سورج کنڈ میلہ اتھارٹی اور ہریانہ ٹورزم کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ میلہ لاکھوں بھارتی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ اس سال میلے کی شراکت دار ریاستیں ہیں۔ مصر، ایتھوپیا، شام، افغانستان اور بیلاروس سمیت 42 مختلف ممالک سے تقریباً چھ سو افراد نے میلے میں شرکت کی ہے۔ اس میلے میں ایک ہزار سے زیادہ اسٹالس پر دستکاری، کپڑا اور فن پاروں کی وسیع رینج کو پیش کیا گیا ہے۔
سورج کنڈ میلہ کئی وجوہات کی بنا پر منفرد ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی کاریگروں کی موجودگی، Live ثقافتی پروگراموں اور دست کاری کے سازوسامان شامل ہیں۔ یہ میلہ فنکاروں کے لیے اپنے کام کی نمائش کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ x