ہریانہ میں فرید آباد پولیس نے الفلاح یونیورسٹی کی سرگرمیوں کی جانچ کیلئے ایک علیحدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے۔ اِس یونیورسٹی کے کئی ڈاکٹروں کو دلّی میں لال قلعہ کے نزدیک کار دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی جانچ ٹیم دو اسسٹنٹ پولیس کمشنروں، ایک انسپکٹر اور دو سب انسپکٹرس پر مشتمل ہے اور یہ مذکورہ یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے تعلق سے ایک جامع رپورٹ تیار کررہی ہے۔
فرید آباد کے پولیس کمشنر ستیندر کمار گپتا نے SIT کو یہ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ کس طرح یہ یونیورسٹی دہشت گردی کا گڑھ بن گئی۔ SIT کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ کیلئے سرمائے اور دھماکہ خیز مادے کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی جانکاری اکٹھا کریں۔ دہشت گرد گروہ میں آس پاس کے گاؤوں کے باشندوں کے رول کے بارے میں بھی رپورٹس تیار کی جارہی ہیں۔ x