ہرمن پریت کور، پہلی مرتبہ خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی کریں گی۔ وہیں اسمرتی مندھانہ نائب کپتان ہوں گی۔ BCCI نے 30 ستمبر سے بھارت میں کھیلے جانے والے کرکٹ عالمی کپ کیلئے پیر کے روز 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیند باز رینوکا ٹھاکر، چوٹ سے ابھرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہی ہیں، جبکہ آل راؤنڈر امن جوت کور، زخمی پوجا وَستراکر کی جگہ لیں گی۔ سلامی بلے باز شیفالی ورما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارت، سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ یہ میچ بینگلورو کے ایم چِنّا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بھارت کو اِس ٹورنامنٹ کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔ اس علاوہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور چار مرتبہ کی فاتح ٹیم انگلینڈ بھی خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کی دعویدار سمجھی جا رہی ہیں۔
Site Admin | August 19, 2025 10:14 PM
ہرمن پریت کور، پہلی مرتبہ خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کپتانی کریں گی
