ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:45 AM | Hockey Asia Cup

printer

مردوں کا ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ آج بہار میں Rajgir کے مقام پر شروع ہو رہا ہے۔

ہاکی کے سرکردہ کھلاڑی میجر دھیان کے یومِ پیدائش پر کھیلوں کے قومی دن پر بہار کے راجگیر میں آج مردوں کے بارہویں ایشیاء ہاکی کپ 2025 کا آغاز ہوگا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج دوپہر اس چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 8 سرکردہ ایشیائی ملک حصہ لے رہے ہیں، جن میں بھارت، جاپان، چین، قزاخستان، ملیشیاء، کوریا، بنگلہ دیش اور چینی تائی پے شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ FIH ہاکی عالمی کپ 2026 کے لیے کوالیفائر ہوگا۔ 7 ستمبر کو فائنل میچ تک کُل 24 مقابلے کھیلے جائیں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اُن کی ٹیم عالمی کپ کے لیے کوالفائی کر لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میچ کے دوران ہر موقعے کو گول میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔