بھارت نے آج بھوبنیشور کے کِلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو دو کے مقابلے تین گول سے ہراکر خواتین پَرو لیگ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم نے دو گول، پنالٹی کارنر سے کیے۔ ویشنوی پَھلکے نے کھیل کے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ دپیکا نے 25 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ اِس کے بعد نونیت کور نے کھیل ختم ہونے سے صرف ایک منٹ پہلے تیسرا گول کیا۔انگلینڈ کی طرف سے Darcy Bourne نے 12 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جبکہ Flona Crackles نے 58 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
Site Admin | February 15, 2025 9:26 PM
ہاکی میں آج شام خواتین کی پرو لیگ میں بھارت نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرایا