September 3, 2025 2:40 PM

printer

ہاکی میں آج شام بہار کے راجگیر میں ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں سُپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا

بہار کے راجگیر میں آج شام ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے سُپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر بھارت، چین، ملیشیا اور جنوبی کوریا نے سُپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
سُپر فور کی اوّل دو ٹیمیں فائنل میں کھیلیں گی۔ آج جنوبی کوریا سے مقابلے کے بعد بھارت اگلا میچ ملیشیا اور پھر چین کے خلاف کھیلے گا۔
بھارتی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت کر اپنے پول میں سرفہرست رہی۔ بھارت نے چین کو چار-تین سے، جاپان کو تین-دو سے اور قزاخستان کو پندرہ-صفر سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔