ہاکی میں آج شام Hangzhou میں خواتین کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کا سامنا میزبان چین سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
کَل سُپر فور مرحلے کے اہم میچ میں موجودہ چمپئن جاپان کے خلاف بھارت کا میچ ایک-ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں چین نے جنوبی کوریا کو ایک-صفر سے ہرایا۔ اِس طرح بھارت کو فائنل میں پہنچنے میں مدد ملی۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم اگلے سال کے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی، جو بیلجیم اور نیدر لینڈس میں ہوگا۔
Site Admin | September 14, 2025 2:52 PM
ہاکی میں،Hangzhou میں خواتین کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور میزبان چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی