مردوں کی ہاکی میں تمل ناڈو کے Madurai انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بھارت، سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے کر FIH جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مَنمیت، شَردا نند تیواری اور اَرشدیپ سنگھ نے گول کیے۔ میزبان بھارت پول-B میں تین میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ شَردا نند کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چنئی میں جمعے کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ ٹیم کی قیادت روہت کریں گے۔
خواتین ہاکی میں آج چلی کے شہر Santiago میں FIH جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے پول میچ میں بھارت کا سامنا جرمنی سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق، شام 7 بج کر 45 منٹ سے کھیلا جائے گا۔
اِس سے پہلے پیر کے روز بھارت نے نامیبیا کو صفر کے مقابلے 13 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا۔ Hina Bano اور Kanika Siwach نے تین-تین گول کیے تھے۔×