ہاکی انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے راجگیر میں مردوں کے ایشیا کپ 2025 کے سبھی مقابلوں کیلئے داخلہ مفت ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ، نئے تعمیر شدہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ آٹھ سرکردہ ایشیائی ٹیمیں اِس اہم ٹورنامنٹ میں مقابلہ کریں گی، جن میں بھارت، جاپان، چین، قزاخستان، ملیشیا، کوریا، بنگلہ دیش اور چینی تائیپے شامل ہیں۔ یہ 2026 کے FIH ہاکی عالمی کپ کی خاطر کوالیفائر بھی ہوگا۔ میزبان ملک بھارت، جاپان، چین اور قزاخستان کے ساتھ پول-A میں ہے۔
Site Admin | August 26, 2025 9:39 PM
ہاکی انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے راجگیر میں مردوں کے ایشیا کپ 2025 کے سبھی مقابلوں کیلئے داخلہ مفت ہوگا
