ہاکی میں، ہاکی انڈیا ماسٹرس کپ کے مردوں اور خواتین کے فائنلز آج سہ پہر چینئی میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے زمرے میں تملناڈو کا مقابلہ مہاراشٹر سے ہوگا جبکہ خواتین کے زمرے میں اڈیشہ کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا۔ تیسرے اور چوتھے مقام کے لئے خواتین کے زمرے میں ہریانہ نے میزبان تملناڈو کو چار کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا اور مردوں کے زمرے میں چنڈی گڑھ میں اڈیشہ کو دو کے مقابلے ایک گول سے ہرا کر تیسرا مقام حاصل کیا۔
Site Admin | June 27, 2025 3:04 PM
ہاکی انڈیا ماسٹرس کپ میں آج چنئی میں مردوں اور خواتین کے فائنل کھیلے جائیں گے۔مردوں کا فائنل تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں آج دیر گئے کھیلا جائے گا۔