November 27, 2025 9:27 AM | Hong Kong FIre

printer

ہانگ کانگ کے بلند و بالا اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ کے Tai Po ضلع میں واقع Wang Fuk کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی ایک بلندوبالا اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔ 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔   279 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

کَل رات ہاؤسنگ کمپلیکس کے بیرونی حصے پر لگے بانس کے مچان اور تعمیراتی جالیوں کے ذریعے آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث فضا میں بلندی تک شعلے اور گھنے دھوئیں نظر آئے۔ آگ بجھانے والے 800 سے زیادہ افراد موقع پر موجود ہیں اور Wang Fuk کورٹ میں بھڑکتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو John Lee نے کہا ہے کہ آگ اب قابو میں آ رہی ہے۔

ریکارڈز کے مطابق، ہاؤسنگ کمپلیکس میں 8 بلاکس ہیں، جن میں تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹس ہیں، جہاں تقریباً 4 ہزار  800 افراد رہائش پذیر ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ پولیس نے ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگنے والی اِس آگ کے معاملے میں غیر ارادی قتل کے شبہ میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔×