ہارورڈ یونیورسٹی کی بین الاقوامی طالب علموں کو داخلہ دینے کی اہلیت ختم کئے جانے کے بعد یونیورسٹی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اُس کے مطابق یہ اقدام قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بوسٹن میں آج دائر کئے گئے مقدمے کا مقصد اندرونی سلامتی سے متعلق محکمے کے اِس فیصلے پر پابندی کا مطالبہ کرنا ہے، جس کی رُو سے ہارورڈ کے اسٹوڈنٹ اور ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے اُسے محروم کرنا ہے۔ اس پروگرام کی رُو سے غیرملکی طالب علموں کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
Site Admin | May 23, 2025 9:39 PM
ہارورڈ یونیورسٹی کی بین الاقوامی طالب علموں کو داخلہ دینے کی اہلیت ختم کئے جانے کے بعد یونیورسٹی، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے