ہارورڈ یونیورسٹی نے اربوں ڈالر کے فنڈ کو روکے جانے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر وفاقی مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ مقدمہ کل دائر کیا گیا، جو اس تنازعے کا حصہ ہے، جس میں پچھلے ہفتے اس وقت شدت آگئی تھی، جب ادارے نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات کو مسترد کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ تنوع کے اقدامات کو روکنے اور اسکول میں یہود مخالف رویے سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ہارورڈ کے صدر Alan M. Garber نے یونیورسٹی برادری کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ حکومت کے اِس قدم کے سنگین اور دیرپا نتائج ہوں گے
Site Admin | April 22, 2025 3:27 PM
ہارورڈ یونیورسٹی نے اربوں ڈالر کے فنڈ کو روکے جانے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر وفاقی مقدمہ دائر کیا ہے
