ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 10:01 AM | World Elephant Day

printer

ہاتھیوں کا عالمی دن ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد زمین پر سب سے اہم مخلوقات میں سے ایک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر ہاتھیوں کا عالمی دن 2025 آج تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں منایا جائے گا۔

ہاتھیوں کا عالمی دن ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد زمین پر سب سے اہم مخلوقات میں سے ایک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر ہاتھیوں کا عالمی دن 2025 آج تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں منایا جائے گا۔ یہ تقریب ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت تمل ناڈو کے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے منعقد کررہی ہے۔ بھارت میں، دنیا میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی کا تقریباً 60 فیصد ہے، جہاں ہاتھیوں کیلئے 33 محفوظ علاقے اور 150 شناخت شدہ کوریڈور ہیں۔×

VC-Sudhindra

 Chamrajnagar قومی شاہراہ 67، جو کہ باندی پور نیشنل پارک سے ہوکر گزرتی ہے، ایک شخص جنگلی ہاتھی کی تصویریں لینے کیلئے کار سے باہر نکلا، جس پر ایک ہاتھی نے حملہ کردیا۔ یہ ویڈیو کَل وائرل ہوئی تھی، جو انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان ٹکراؤ کے بارے میں ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ کرناٹک کے جنگلات کے وزیر Eeshwar Khandre نے بتایا کہ اس سال ہی ہاتھیوں نے 13 لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ جنگلاتی رقبے میں کمی ہورہی ہے، جس سے اس ٹکراؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ جنگلات شاہراہوں پر گزشت کو متعارف کرائے گا، تاکہ لوگوں کو اپنی گاڑیوں سے باہر نکلنے سے روکا جاسکے اور ہاتھیوں کیلئے مخصوص پارکوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاکہ وہ انسانی آبادیوں میں داخل نہ ہوسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔