بھارت نے The Resistance Front, TRF کو دہشت گرد تنظیم اور خصوصی نامزد عالمی دہشت گرد قرار دینے کے امریکہ کے فیصلے کی ستائش کی ہے۔ پاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی درِ پردہ تنظیم TRF، جموں وکشمیر کے پہلگام میں عام شہریوں پر ہوئے گھنائونے حملے سمیت مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے امریکی وزارتِ خارجہ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اِس فیصلے کی تعریف کی ہے۔ جناب جئے شنکر نے کہا کہ اِس سے بھارت-امریکہ دہشت گردی مخالف تعاون کی توثیق ہوتی ہے۔ بھارت، دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عالمی تعاون اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کی ضرورت پر لگاتار زور دیتا رہا ہے۔
Site Admin | July 18, 2025 9:58 PM
ہائیکورٹ کے موجودہ جج، جسٹس یشونت ورما نے اُس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے جس میں نقد رقم پائے جانے کے معاملے میں تین رکنی داخلی کمیٹی نے اُن کے خلاف الزامات طے کئے ہیں۔ دائر رِٹ پٹیشن میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اُس وقت بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی جانب سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو جسٹس ورما کے خلاف بھیجے گئے مراسلے کو کالعدم قرار دیں۔ پٹیشن کے مطابق داخلی پینل نے پہلے سے سوچے سمجھے انداز میں کام کیا اور جسٹس ورما کو اپنا دفاع کرنے کیلئے واجب موقع نہیں دیا۔ یہ پٹیشن سپریم کورٹ میں ایسے وقت میں داخل کی گئی ہے جب کہا جارہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران جسٹس ورما کو ہٹانے کیلئے مواخذے کی قرارداد کی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔دلّی ہائیکورٹ کے اُس وقت کے جج، جسٹس ورما اُس وقت تنازعوں میں گھِر گئے تھے جب نئی دلّی میں واقع اُن کی رہائش گاہ کے اسٹور روم سے مبینہ طور پر بڑی مقدار میں نقد رقم پائی گئی تھی۔