December 24, 2025 2:56 PM

printer

گھنے کہرے کے سبب دلّی میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں

دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں گھنے کہرے کے سبب مختلف پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی ہوائی اڈّے کے ایک اہلکار نے کہا کہ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بہت کم دوری تک دکھائی دینے کے سبب تقریباً 16 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس دوران بھارتی ریلوے کے دلّی ڈویژن نے خبر دی ہے کہ دلّی آنے والی 50 سے زیادہ ریل گاڑیاں 6 گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔