گھریلو بازار کے بنیادی اشاریے میں آج لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا اور یہ صفر اعشاریہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ عالمی اور گھریلو سطح پر مثبت رجحانات کی بدولت بازار میں اضافہ دیکھا گیا۔ اِس دوران آٹو اور IT جیسے زیادہ تر شعبوں میں خوب خریداری ہوئی۔ 30 شیئروں والے بامبے اسٹاک ایکسچینج کے Sensex میں صفر اعشاریہ پانچ چھ یا 455 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 82 ہزار 176 پر بند ہوا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی-50 میں بھی صفر اعشاریہ چھ فیصد یا 148 پوائنٹس کی بڑھوتری ہوئی اور یہ 25 ہزار ایک پر بند ہوا۔
Site Admin | May 26, 2025 9:22 PM
گھریلو بازار کے بنیادی اشاریے میں آج لگاتار دوسرے دن بھی اضافہ جاری رہا اور یہ صفر اعشاریہ پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوا
