بیڈمنٹن میں کَل آسام کے گوہاٹی میں BWF عالمی جونیئر مکسڈ ٹیم چمپئن شپ میں بھارت نے کوریا کو ہرادیا۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ کمپٹیشن کی تاریخ میں بھارت کو مکسڈ ٹیم مقابلے میں پہلا تمغہ ملنا طے ہے۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھارت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو 40-45، 45-30، 45-33 سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ بھارت کی جیت کی سرکردہ کھلاڑی Unnati Hooda نے آخری لمحات میں اہم پوائنٹس حاصل کئے۔
اب سیمی فائنل میں آج دوپہر گوہاٹی میں بھارت کا مقابلہ دفاعی چمپئن انڈونیشیا سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر ایک بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد اسی مقام پر سہ پہر چار بجے چین اور جاپان کے درمیان دوسرا سیمی فائنل مقابلہ ہوگا۔×