گوہاٹی میں، کاماکھیا اور کولکاتہ میں ہاؤڑہ کے درمیان وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع ہونے پر مسافروں نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریلوے کی وزارت نے بتایا ہے کہ ٹکٹ ریزرویشن کا سلسلہ شروع ہونے کے کچھ ہی گھنٹے میں سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ اس سے وندے بھارت سلیپر کے تیز رفتار، آرام دہ سفر اور جدید سہولیات کے تعلق سے مسافروں کی گہری دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے اس ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کاماکھیا سے مذکورہ ٹرین کا پہلا کمرشیل سفر کل سے، جبکہ ہاؤڑہ سے جمعے کو شروع ہوگا۔×