ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 1, 2025 9:38 AM | women world cup

printer

گوہاٹی میں، خواتین کے ایک روزہ میچوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رن سے کراری شکست دی۔

گوہاٹی میں، خواتین کے ایک روزہ میچوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رن سے کراری شکست دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت سری لنکا کیلئے 271 رن کا نشانہ طے کیا گیا تھا، لیکن سری لنکا کی ٹیم 45 اوورس اور چار گیندوں میں 211 رن ہی بنا سکی۔

اِس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 47 اوورس میں 8 وکٹ پر 269 اسکور کیے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی طرف سے Amanjot Kaur نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 47 اوورس کا کردیا گیا تھا۔ بھارت کی Deepti Sharma کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔x