December 21, 2025 9:48 PM

printer

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس GEM کے پلیٹ فارم پر 11 لاکھ سے زیادہ، بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری MSEs رجسٹرڈ فروخت کاروں نے کاروبار کیا ہے

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس GEM کے پلیٹ فارم پر 11 لاکھ سے زیادہ، بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری MSEs رجسٹرڈ فروخت کاروں نے کاروبار کیا ہے۔ تجارت وصنعت کی وزارت نے بتایا کہ یہ آرڈرس GEM کے ذریعے کئے گئے لین دین کی کُل مالیت کا 44 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں، جو سالانہ 25 فیصد کی سرکاری خرید کے نشانے سے زیادہ ہیں۔GEM ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے MSEs خاتون کاروباری، درجِ فہرست ذاتوں اور قبیلوں کے کاروباری اور اسٹارٹ اَپس، سرکاری خرید میں حصہ لے سکتے ہیں اور متعلقہ شعبوں میں آرڈرس لے سکتے ہیں۔وزارت نے مزید بتایا کہ اِس پلیٹ فارم پر خواتین کی ملکیت والے دو لاکھ سے زیادہ کاروباریوں کو 78 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے مجموعی آرڈرس ملے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔