May 20, 2025 10:03 AM

printer

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، GeM،دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے موثر عوامی ای-خریداری پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، GeM، رسائی اور کفایت کے معاملے میں نئی بنیاد قائم کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے موثر عوامی ای-خریداری پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔ GeM کے چیف ایگزکیٹیو افسر Mihir Kumar نے کل نئی دلّی میں GeM کی شروعات کے آٹھ سال مکمل ہونے پر منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ جناب کمار نے کہا کہ GeM نے 10 لاکھ سے زیادہ MSMEs، ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بڑھئی اور بنکروں، ایک لاکھ 84 ہزار خواتین کاروباریوں اور 31 ہزار اسٹارٹ اَپس کو شامل کیا ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ محض آٹھ سال میں GeM، عوامی خریداری کے عمل میں یکسر بدلاؤ والی قوت بن کر ابھرا ہے اور اِس نے حجم اور قدر دونوں کے معاملے میں مضبوط ڈیجیٹل نظام قائم کرتے ہوئے غیرمتوقع بلندی حاصل کی ہے۔

GeM کے CEO نے مزید کہاکہ پلیٹ فارم پر فی الحال ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ پرائمری خریدار اور چار لاکھ 20 ہزار سے زیادہ سرگرم فروخت کنندگان ہیں اور یہ  دس ہزار سے زیادہ مصنوعاتی زمروں اور 330 خدمات کی پیشکش کرتا ہے۔ جناب کمار نے بتایا کہ GeM پر کئے جانے والے لین دین میں سے 97 فیصد لین دین پر کوئی لین دین چارجز نہیں لگائے جاتے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔