گوا کے پنجی میں جاری 56 واں بین الاقوامی بھارتی فلم فیسٹول IFFI اپنے اختتام کے قریب پہنچتا جا رہا ہے۔ سنیما کے سائقین اس شاندار تقریب میں مسلسل شرکت کررہے ہیں۔
فلم فیسٹول کے ساتوں دن کچھ اہم فلمیں دکھائی گئیں، ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا گیا اور فلم سازوں کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی ہوئی۔
آج IFFI میں آئین کی تمہید پڑھنے کے ساتھ یومِ آئین منایا گیا، جس سے اس کے عزم اور اقدار کا اظہار ہوتا ہے۔
فلم اسکریننگ میں Best Dubute Feature Film of a Director کا ایوارڈ Hesam Farah Mand کی ایرانی فلم My Daughter’s Hair کو ملا، جو آج فیسٹیول میں دکھائی گئی۔
رام گوپال ورما کی 1990 کی کلاسک فلم Shiva اور موہن لال کی اداکاری والی 1989 کی فلم Kireedam بھی دکھائی گئی۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے Kireedam کے فلم ساز نے آج کی نئی نسل کے شائقین کے سامنے اس فلم کو دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے بارے میں بات کی۔
آج IFFI میں بھوپین ہزاریکا پر بنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں ان کی زندگی اور موسیقی کی دنیا پر ان کے اثر کو پیش کیا گیا ہے۔
وہیں بنگالی فلم Pokkhirajer Dim کے ہدایت کار Soukarya Ghosal نے آکاشوانی سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ اس طرح کی Science Fiction فلم بنانے میں ستیہ جیت Ray نے انہیں کس طرح متاثر کیا۔