November 27, 2025 9:30 PM

printer

گوا کے شہر پنجی میں جاری بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں آج سنیما شائقین کا ایک بڑا ہجوم نظر آیا۔ کَل اِس فیسٹیول کا آخری دن ہے۔

گوا کے شہر پنجی میں جاری بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں آج سنیما شائقین کا ایک بڑا ہجوم نظر آیا۔ کَل اِس فیسٹیول کا آخری دن ہے۔ فلم فیسٹیول کے آٹھویں دِن آج شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے۔ اُنھیں وہ فلمیں دکھائی گئی جن کا بیحد انتظار تھا، بصیرت افروز ماسٹر کلاس فلمیں بھی دکھائی گئیں اور فلم سازوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کے سیشن منعقد ہوئے۔
اداکار اور فلمساز عامر خان نے داستان گوئی کے ذریعے معاشرتی کایا پلٹ اور سب کی شمولیت کے موضوع پر ایک بہترین گفتگو پیش کی۔ اپنی زندگی اور فلموگرافی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے جناب خان نے کہا کہ وہ بچپن ہی سے آکاشوانی کے پروگرام ہوا محل سمیت داستان گوئی سے گھِرے رہے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زبردست ہِٹ ملیالم فلم A.R.M. کے ہدایتکار جتھِن لال نے اِفّی میں شریک ہونے والے محض ایک فلم شائق سے بڑھ کر یہاں اپنی فلم دکھانے والے بن جانے کی ترغیب سے بھرپور اپنی کہانی کے بارے میں بات کی۔ اِفّی میں بین الاقوامی مقابلے میں شریک Simon Mesa Soto کی فلم A Poet آج دکھائی گئی۔
یہ فلم آسکر میں جائے گی۔ آج دکھائی گئی دوسری فلموں میں وی شانتا رام کی 1946 کی فلم ڈاکٹر کُٹنِس کی امر کہانی، 1982 کی چیک فلم Calamity اور منی رتنم کی 1989 کی فلم گیتانجلی شامل ہیں۔