گوا کی عدالت نے آج سوربھ لُوتھرا اور گورَو لُوتھرا کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کی ہے۔ یہ دونوں افراد Birch by Romeo Lane نائِٹ کلب کے مالکان ہیں، جہاں اس مہینے کی 6 تاریخ کو، اِس بھیانک آگ لگنے کے حادثے میں 25 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس حادثے کے بعد دونوں بھائی تھائی لینڈ فرار ہوگئے تھے اور انہیں 17 دسمبر کو ملک واپس لایا گیا تھا۔ Anjuna پولیس نے، اُن کے خلاف حادثاتی طور پر لوگوں کے ہلاک ہونے کا مقدمہ درج کیا ہے، جو قتل یا دیگر فوجداری جرائم کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے اس کلب کے ایک دیگر مالک اجے گپتا کو بھی عدالتی تحویل میں بھیجا ہے کیونکہ پولیس نے اس کی تحویل میں توسیع کا مطالبہ نہیں کیا۔ اب تک8افراد کو اس معاملے میں گرفتار کیا جاچکا ہے، وہیں پولیس نے برطانوی شہری Surinder کمار کھوسلا کے خلاف ایک Blue Corner نوٹس جاری کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے، جو اس حادثے کے بعد برطانیہ بھاگ گیا تھا۔
Site Admin | December 22, 2025 9:48 PM
گوا کی عدالت نے آج سوربھ لُوتھرا اور گورَو لُوتھرا کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کی ہے