December 8, 2025 2:28 PM

printer

گوا پولیس نے نائٹ کلب میں لگی آگ کے معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے

گوا پولیس نے نائٹ کلب میں لگی آگ کے معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اِن میں Arpora نائٹ کلب کا جنرل منیجر اور عملے کے تین ارکان شامل ہیں۔ کلب میں لگی زبردست آگ میں 25 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے نائٹ کلب کے مالکوں، منیجر اور تقریب کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

Arpora-Nagoa پنچایت کے سرپنچ کو بھی سال 2013 میں نائٹ کلب کا تجارتی لائسنس جاری کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس دوران میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔